عمران خان نے مشترکہ طور پر آرمی چیف لانے کی پیش کش کی وزیراعظم

عمران خان نے ایک شخص کے ذریعے پیغام بھیجا کہ تین نام میرے اور تین آپ دیں، ہم مل کر فیصلہ کرلیں گے، شہباز شریف


ویب ڈیسک October 29, 2022
وزیراعظم فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مشترکہ طور پر آرمی چیف لانے کی پیش کش کی تھی جسے میں نے مسترد کردیا۔

وی لاگرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے ایک شخص کے ذریعے متفقہ شخص کو آرمی چیف تعینات کرنے کی آفر بھیجی اور کہا کہ آرمی چیف کیلیے تین نام میں اور تین نام آپ دیں۔

شہباز شریف کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ہم ان چھ ناموں کو سامنے رکھتے ہوئے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیں گے اور اگر اس میں کسی ایک کا نام مشترک ہوا تو اتفاق کرلیں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا آرمی چیف کو مدتِ ملازمت میں توسیع کی پیش کش کرنے کا اعتراف

وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کی پیش کش پر میں نے شکریہ کہہ کر صاف انکار کردیا اور پیغام بھیجا کہ یہ آئینی فریضہ ہے جو وزیراعظم کو ہی ادا کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی میں نے عمران خان کو میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر بات چیت کرنے کی پیش کش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف غدار ہیں تو چھپ کر کیوں ملتے ہیں، تاحیات توسیع کی پیشکش کیوں کی؟ ڈی جی آئی ایس آئی

شہباز شریف نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم نے مجھ سے اجازت لے کر پریس کانفرنس کی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران خان دو باتیں مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہش مند ہیں، جس میں ایک مسئلہ آرمی چیف کی تعیناتی کا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں