ریڈمائی اے ون پلس آپ کی جیب کا دوست بالکل نیا اسمارٹ فون

ریڈمائی اے ون پلس ایک بجٹ اسمارٹ فون ہے جس میں جدید پروسیسر، 5000 ایم اے ایچ بیٹری اور دیگر سہولیات موجود ہیں


ویب ڈیسک November 15, 2022
شیاؤمی کمپنی نے جدت بھرا بالکل نیا بجٹ فون ریڈمائی اے ون پلس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

شیاؤمی کمپنی نے آج پاکستان میں اپنے بالکل نئے اور کم بجٹ کے فون کا اعلان کرتے ہوئے ریڈمائی اے ون پلس عوام کے لیے پیش کردیا ہے۔ نیا ریڈمائی ایک اینٹری لیول اسمارٹ فون ہے جو دیدہ زیب اسٹائل، ڈیزائن اور بہت سے فیچر سے مالامال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انتہائی مناسب قیمت پر یہ اسمارٹ فون صارفین کو ایک بہترین احساس و تجربہ فراہم کرتا ہے۔

اس میں نصب 6.52 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے، 1600X 720 کی شاندار ریزولوشن پیش کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ریڈمائی اے ون پلیس ویڈیوگیمنگ اور ویڈیوز کا ایک دلفریب اور گہرا احساس دیتا ہے۔ دیکھنے کے عمل کو بہترین بنانے کےلیے اس میں ڈارک تھیم، نائٹ لائٹ موڈ بھی موجود ہیں جو آنکھوں پر منفی دباؤ کو کم کرتے ہیں۔

ریڈمائی اے ون پلس کے نئے بجٹ فون کا مرکزی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے جس میں پورٹریٹ تصاویر کو بہتر بنانے کےلیے ایک اضافی لینس لگایا گیا ہے۔ ساتھ ہی فرنٹ کیمرہ 5 میگاپکسل کا ہے، یوں آگے اور پیچھے کے دونوں کیمرے ہی وراسٹائل موڈ رکھتے ہیں جن میں پورٹریٹ، شارٹ ویڈیو اور ٹائم لیپس موڈ شامل ہیں۔ اس طرح یہ فیچرز صارف کوتصویر کھینچنے اور ویڈیو بنانے کے کئی آپشن فراہم کرتے ہیں۔ اسمارٹ فون میں طاقتور 5000 ایم اے ایچ بیٹری نصب ہے اور دس واٹ چارچنگ کی بدولت فون روزانہ رواں دواں رہتا ہے۔

جہاں تک اس کی پروسیسنگ کارکردگی کا سوال ہے تو ریڈمائی اے ون پلس میں میڈیا ٹیک ہیلیو اے 22 پروسیسر جوبجلی بہت کم خرچ کرتے ہوئے ساری ایپس کو چلاتا ہے اور ہائی ریزولوشن ڈسپلے کو یقینی بناتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے اضافی اسٹوریج کو ایک ٹیرابائٹ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

اگر ریڈمائی اے ون پلس میں ہارڈویئر اور قیمت کا موازنہ کیا جائے تو سب سے پہلے اس کا ڈیزائن پرکشش ہے جو دیکھنے والے کو متوجہ کرتا ہے۔ اس ڈیزائن کو ریڈمائی نوٹ سیریز سے لیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون اے ون پلس سیاہ، ہلکے سبز اور ہلکے نیلے رنگوں کے ساتھ فلیٹ فریم ڈیزائن پر بنایا گیا ہے۔ اس کی پشت کوخمیدہ بناکر مزید اسٹائلش کیا گیا ہے جبکہ پشت کو ہاتھ میں لینے پر چمڑے کا احساس ہوتا ہے اور یوں انگلیوں کے نشانات ثبت نہیں ہوتے اور داغ دھبے بھی نہیں بنتے۔ فون کو فوری طور پر ان لاک کرنے کے لیے اس کی پشت پر جدید فنگر پرنٹ سینسر بھی نصب کیا گیا ہے۔

ریڈمائی اے ون پلس اب مارکیٹ میں دستیاب

ریڈمائی اے ون پلس اب ایم اسٹور، کورکارٹ اور اس کے علاوہ درازپی کے پر بھی دستیاب ہے۔

ریڈمائی اے ون پلس

2 جی بی اور 32 جی بی کے ساتھ : قیمت صرف 19،999 روپے۔

دیگر تفصیلات:























ڈسپلے 6.52 انچ کا حامل ایچ ڈی پلس کیمرہ جس کی ریزولوشن 1600X720 تک ہے
پچھلا کیمرہ 8 میگا پکسل کیمرہ جس میں اضافی (آگزیلری) لینس لگایا گیا ہے
اگلا کیمرہ 5 میگا پکسل سیلفی کیمرہ
بیٹری 5000 ایم اے ایچ
پروسیسر میڈیا ٹیک ہیلیو اے 22

شیاؤمی کارپوریشن کا مختصر تعارف

ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کارپوریشن کی بنیاد اپریل 2010 میں رکھی گئی تھی اور 9 جولائی 2018 کو یہ ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج کے مین بورڈ کی فہرست میں شامل ہوئی۔ شیاؤمی کمپنی کا نصب العین کنزیومر الیکٹرانکس اور اسمارٹ مینوفیکچرنگ ہے جو اسمارٹ فون اور اسمارٹ ہارڈویئر کو آئی او ٹی پلیٹ فارم سے منسلک رکھتی ہے۔

ہمارا وژن ہے کہ، 'صارف سے دوستی کرتے ہوئے اس کے دل میں جگہ بنائی جائے،' جس کے تحت ہم اختراعات، بلند معیارکو اپناتے ہیں اور صارف کو بہترین سہولیات پیش کرتے ہیں۔ دوسری جانب بہترین اور جدید مصنوعات کو ایماندارانہ قیمت پر فروخت کیا جائے تاکہ دنیا بھر کی عوام یکساں انداز میں ٹیکنالوجی اور جدت سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

اسی وژن نے شیاؤمی کو تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اسمارٹ فون ساز کمپنی کا رتبہ دیا ہے۔ 2021 میں اسمارٹ فون کی شپ منٹ میں شیاؤمی عالمی طور پر تیسرے نمبر پر تھی۔ پھر صارفین کے لیے آئی او ٹی پلیٹ فارم مہیا کرنے والی کمپنی بھی ہے جو اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کے ساتھ انٹرنیٹ آف تھنگس کا امتزاج پیش کررہی ہے۔ یہ وجہ ہے ستمبر 2021 تک شیاؤمی کے 40 کروڑ اسمارٹ ڈیوائسس دنیا بھر میں استعمال ہورہے تھے جن میں لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون شامل نہیں۔ پوری دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں اس کی مصنوعات زیرِ استعمال ہے۔ پھر اگست 2021 میں کمپنی نے فورچیون گلوبل 500 کمپنیوں کی فہرست میں مسلسل تیسری مرتبہ اپنی جگہ بنائی جس کا نمبر 338 تھا جو 2020 کے مقابلے میں 84 درجے بہتر بھی تھا۔

شیاؤمی ہینگ سینگ انڈیکس، ہینگ سینگ چائنا اینٹرپراز اںڈیکس ، ہینگ سینگ ٹیک انڈیکس اور ہینگ سینگ چائنا 50 انڈیکس میں بھی شامل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں