یاسر حسین نے احسن خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا

احسن جب آپ کے شو میں آئیں تو ان سے یہ بات ضرور پوچھیے گا، یاسر حسین


ویب ڈیسک November 22, 2022
یاسر حسین نے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ’دی ٹاک ٹاک شو‘ میں شرکت کی تھی(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کے اداکار و میزبان یاسر حسین کا کہنا ہے کہ وہ احسن خان کے ساتھ کسی بھی پراجیکٹ میں کام نہیں کرنا چاہتے۔

حال ہی میں یاسر حسین ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے ٹاک شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان سے کئی موضوعات پر گفتگو کی۔

شو کے میزبان حسن چوہدری نے یاسر حسین سے سوال کیا کہ انڈسٹری کا وہ کونسا اداکار ہے جس کے ساتھ آپ کام نہیں کرنا چاہتے؟

جس کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ 'میں احسن خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا'۔



احسن خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ 'دراصل احسن کو میں کافی بورنگ انسان لگتا ہوں، احسن جب آپ کے شو میں آئیں تو ان سے یہ بات ضرور پوچھیے گا، ادھر میں ان کا مداح بنا بیٹھا ہوں اور اُدھر وہ کہتے ہیں کہ میں بورنگ ہوں'۔

شو کے میزبان نے کہا کہ چلیں یہ سوال ہم احسن خان کےلئے رکھ لیتے ہیں آپ کی کلپ دکھا کر اُن سے سوال کریں گے کہ انہیں آپ بورنگ کیوں لگتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔