برطانوی سفارتخانے کے وفد کا پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے 26 نومبر کو پاکستان پہنچے گی


Sports Reporter November 22, 2022
برطانوی سفارتخانے کے وفد نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے سلسلے میں برطانوی سفارتخانے کے وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

پانچ ارکان پر مشتمل برطانوی سفارتخانے کے وفد نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ برطانوی سفارتخانے کے وفد نے سیکورٹی کے حوالے سے اسٹیڈیم میں موجود حکام سے تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: انگلش ٹیم نے دورہ پاکستان کیلئے شیف کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا، مگر کیوں؟

برطانوی سفارت خانے کے اسٹیڈیم کے دورے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 26 نومبر کو پاکستان پہنچے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہوگا جبکہ بقیہ دو میچز ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں