فیفا ورلڈکپ انگلینڈ کی ویلز کے خلاف فتح ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی

انگلینڈ کی جانب سے مارکس رشفورڈ نے دو گول اسکور کیے


ویب ڈیسک November 30, 2022
(تصویر: انٹرنیٹ)

فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے ویلز کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی۔

احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 36 ویں میچ میں انگلینڈ نے ویلز کو 0 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول مارکس رشفورڈ نے 50 ویں منٹ میں اسکور کیا۔ 51 ویں منٹ میں فِل فوڈین نے برتری کو دُگنا کر دیا۔

68 ویں منٹ میں مارکس ریشفورڈ نے اپنا دوسرا اور انگلینڈ کا تیسرا گول اسکور کر کے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔

سات پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں سرِ فہرست انگلینڈ نے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں