فضل الرحمان خواتین کا جتنا احترام کرتے ہیں کوئی اور نہیں کرتا مفتی عبدالشکور

مولانا فضل الرحمان کی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، خواتین کا ہمیں احترام ہے، جے یو آئی رکن اسمبلی


ثاقب ورک December 01, 2022
فوٹو فائل

جمیعت علما اسلام کے رکن قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خواتین کا جتنا احترام کرتے ہیں کوئی دوسرا نہیں کرتا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی خاتون رکن اسمبلی سائرہ بانو کی مذمت پر جواب دیتے ہوئے مفتی عبدالشکور نے کہا کہ 'سائرہ بانو نے جو بات کی یقیناً خواتین کا ہمیں احترام ہے، مولانا صاحب دل میں خواتین کا جو احترام رکھتے ہیں کیا دوسرا رکھ سکتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'یوتھیوں نے مولانا صاحب کی بات کو غلط پیش طریقے پیش کیا، میں مذمت کرتا ہوں پی ٹی آئی کے اس کردار جو خواتین کی بے عزتی کرتے ہیں اور پی ٹی آئی کی خواتین کو بھی نہیں بخشتے، جلسوں میں عورتوں کے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے میں اُسکی مذمت کرتا ہوں'۔

مفتی عبدالشکور نے کہا کہ مولانا صاحب کی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

قبل ازیں سائرہ بانو نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے خواتین کے حوالے سے جو زبان استعمال کی اس کی مذمت ہی کرسکتی ہوں، اس قسم کی زبان کا استعمال مناسب نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔