نورا فتیحی فیفا ورلڈکپ میچ کے دوران اپنا گانا سن کر جذباتی ہوگئیں

انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نورا فتیحی نے جذبات سے بھرپور پیغام بھی کیپشن میں لکھا ہے


ویب ڈیسک December 01, 2022
فوٹو؛ انسٹاگرام

بھارت کی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے میچ کے دوران اپنا گانا اسٹیڈیم میں بجتا سن کر جذباتی ہو کر خوشی سے جھوم اٹھیں۔

انسٹاگرام پر شیئر وڈیو میں وہ فٹبال ورلڈ کپ کا میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود ہیں، عین اسی وقت اسٹیڈیم فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل گانے 'لائٹ دی اسکائی' سے گونج اٹھتا ہے۔

اس یاد گار لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے ہوئے نورا فتیحی اپنے گانے پر جذباتی ہوکر جھومنے لگ جاتی ہیں۔

انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نورا فتیحی نے جذبات سے بھرپور پیغام بھی کیپشن میں لکھا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)






اداکارہ نے لکھا کہ وہ لمحہ جب آپ اپنی آواز فیفا ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیم میں سنتے ہیں، یہ بہت غیر یقینی تھا، یہ وہ سنگِ میل ہے جس نے کامیابی کا سفر مزید قابل قدر بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں خواب دیکھتی ہوں اور ہمیشہ خوابوں میں ایسے لمحات کا تصور کرتی آئی ہوں، مجھے اپنے خواب پورا کرنے کی جستجو ہے۔

''ایک عام سی لڑکی سے یہاں تک کا سفر ، ایک خواب ہی تھا، جو پورا ہوا ، آپ بھی اپنے خوابوں پر یقین رکھو، کسی کو اپنی حوصلہ شکنی نہ کرنے دو، اگر آپ خواب دیکھتے ہیں تو آپ انہیں پورا کرنے کی بھی ہمت رکھتے ہیں، آغاز میں مجھ پر بھی لوگ ہنستے تھے، لیکن میں آج یہاں ہوں اور یہ ابھی شروعات ہے''۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔