پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل سعید محمد خان انتقال کرگئے

نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز ظہر اور تدفین اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی، ترجمان بحریہ


خالد محمود December 04, 2022
فوٹو فائل

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل سعید محمد خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل سعید محمد خان 1991 سے 1994 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے اور ان کا پاکستان نیوی کی تعمیر و ترقی اور دفاع وطن میں ان کا کلیدی کردار رہا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ایڈمرل سعید محمد خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل سعید محمد خان مرحوم کا نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر اور تدفین ڈھائی بجے ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔