فیصل واؤڈا کی سینیٹ رکنیت بحال ہونے کا نوٹی فکیشن جاری

فیصل واؤڈا کی بحالی ہوتے ہی الیکشن کمیشن نے پی پی کے سینیٹر نثار کھوڑو کی کامیابی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا


ثاقب ورک December 08, 2022
فوٹو فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل واؤڈا کی سینیٹ نشست پر بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فیصل واؤڈا کی سینیٹ کی نشست خالی ہونیکا نوٹیفکیشن واپس لے لیا اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما کی 10 مارچ کو سندھ کی جنرل نشست سے کامیابی کا نوٹی فکیشن بحال کردیا۔

فیصل واؤڈا کی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد الیکشن کمشن نے نثار کھوڑو کی سینیٹ کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سینیٹ کی نشست پر بحالی کے بعد فیصل واؤڈا استعفیٰ دیں گے جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ کی جرنل نشست پر دوبارہ انتخاب کروائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔