شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کی شادی کی تقریبات کا آغاز کب سے ہوگا

عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مصروفیات کے باوجود نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے


Sports Reporter December 29, 2022
عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مصروفیات کے باوجود نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے (فوٹو: سوشل میڈیا)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی بڑی صاحبزادی کی شادی کی مصروفیات کے باوجود نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ کی شادی کی تقریبات کا آغاز جمعہ کی شب رسم حنا سے ہورہا ہے، وہ ناصر نصیر خان سے رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہی ہیں۔

عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد خان آفریدی اپنے ہونے والے چھوٹے داماد اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم پہنچے اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ کے چوتھے دن چائے کے وقفہ کے بعد کا کھیل دیکھا۔

شاہد خان آفریدی نے میڈیا گیلری میں میں صحافیوں سے مختصر گفتگو بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں