بلوچستان عوامی پارٹی کے ایم پی ایز سمیت 7 رہنما پیپلزپارٹی میں شامل

دو سابق صوبائی وزرا اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نے سابق صدر سے ملاقات کر کے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا


کے ایم عباسی December 30, 2022
فوٹو ایکسپریس نیوز

بلوچستان کے سابق صوبائی وزرا سمیت 7 اہم سیاسی شخصیات نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کی اہم شخصیات نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور اُن کی مفاہمتی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے ملک کی موجودہ صورت حال میں کردار کو سراہا۔

ملاقات کے بعد بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر خزانہ اور تعلیم ظہور بلیدی، میر اصغر رند اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبد الرؤف رند نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

علاوہ ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر میر سلیم کھوسو، عارف محمد حسنی اور سابق صوبائی وزیر میر فائق جمالی اور سابق ضلعی چیئرمین شکیل دُرانی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

شمولیت کے اعلان پر سابق صدر نے تینوں رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور اُن کو پارٹی پرچم والے مفلر پہنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں