محبت کا جھانسہ دے کر زیادتی کے مقدمات درج کرانے والی خاتون گرفتار

گوجرانوالہ میں خاتون تیسرا مقدمہ درج کرانے کیلیے تھانے آئی تو ساتھی سمیت پکڑی گئی


ویب ڈیسک December 30, 2022
فوٹو اسکرین گریپ

پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں محبت کا جھانسہ دے کر زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق کنول بی بی پہلے مردوں سے دوستی کرتی اور پھر اُن سے ملاقات کے بعد زیادتی کا مقدمہ درج کراتی اور پھر انہیں بلیک میل کر کے پیسے بٹورتی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے دو مقدمات درج کرائے ہوئے تھے جب وہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں تیسرا مقدمہ درج کرانے آئی تو ساتھی سمیت پکڑی گئی۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو خاتون اور اُس کے ساتھی نے فر فر سب کچھ بتا دیا۔

خاتون کے مطابق ملزمہ بلیک میل کر کے متاثرین سے لاکھوں روپے بٹور چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں