اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع

تمام ریٹرننگ افسران کو بیلٹ پیپرز جبکہ بیلٹ پیپرز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے آر اوز کو فراہم کردیے گئے ہیں


ویب ڈیسک January 01, 2023
—فائل فوٹو

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام ریٹرننگ افسران کو بیلٹ پیپرز جبکہ بیلٹ پیپرز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے آر اوز کو فراہم کردیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ریٹرننگ افسران کو آج (اتوار) چھٹی کے روز بیلٹ پیپرز حاصل کرنے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔

مزیدپڑھیں: صدر مملکت نے اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی بل بغیر دستخط واپس کردیا

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30 دسمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران وفاقی دارالحکومت میں 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا جبکہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے فوری سیکیورٹی کے انتظامات سے معذرت کی تھی اور الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بھی 31 دسمبر کو الیکشن کا انعقاد ناممکن قرار دیا تھا۔
بعدازاں حکومت اور الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا تاہم دونوں ہی اپیلوں کو پیر (2جنوری 2023) کے روز سماعت کیلیے مقرر نہ کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔