پولیس اور رینجرز کی کارروائی ٹارگٹ کلنگ اغوا برائے تاوان کے 3 ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی، پولیس


Staff Reporter January 02, 2023
—فائل فوٹو

پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے الیاس گوٹھ لانڈھی سے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری اور ڈکیتی میں ملوث3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شکیل عرف کالا عرف موٹا، طارق جمیل عرف جوائنٹ اور شہزاد عرف باڑے والا کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے رئیس ماما اور حامد پیا گروپ سے ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے رئیس ماما کے کہنے پر اپنے ساتھی فیصل مینڈک کے ساتھ مل کر دو افراد حضرت خان اور دوست محمد کو لانڈھی سے اغوا کر کے تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر تھانہ ابراہیم حیدری میں درج ہے جبکہ ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں لانڈھی، کورنگی اور ابراہیم حیدری میں ڈکیت گروہ چلانے، درجنوں گھریلو روبریز اور ڈکیتیوں میں ملوث ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ، ایمونیشن اور موٹر سائیکل مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں