لاہور میں کمسن لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا پڑوسی گرفتار

ملزم نے حویلی میں لے جاکر زیادتی کرنے کی کوشش کی جس پر پندرہ سالہ لڑکی نے شور مچایا تو ملزم فرار ہوگیا تھا


نعمان شیخ January 19, 2023
فوٹو:فائل

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں کمسن لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق پندرہ سالہ لڑکی گھر سے کام کے لیے نکلی تو محلے دار اُسے زیادتی کے غرض سے زبردستی قریب میں موجود حویلی میں لے گیا۔

لڑکی نے زیادتی کی کوشش پر شور مچایا تو ملزم بھاگ گیا، بعد ازاں وحدت کالونی پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی تو ملزم کی تلاش شروع کی اور اُس کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت احد اعجاز کے نام سے ہوئی جو متاثرہ لڑکے کا پڑوسی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔