کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں کروائیں گے وزیر اطلاعات

انتخابات حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کروانے ہیں اس لیے انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک February 08, 2023
—فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن نہیں کرائیں گے، انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں اور حتی الامکان کوشش ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ مذاکرات ہمارے حق میں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی آئی ایم ایف معاہدہ ہے جو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کر کے گئے تھے، گزشتہ حکومت اس معاہدے کو معطل کرکے گئی تھی جبکہ موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کی جانب جانے سے بچایا۔

مریم اورنگزیب نے انتخابات سے متعلق کہا کہ وفاقی حکومت نے کہیں یہ نہیں کہا کہ ہم الیکشن نہیں کرائیں گے، انتخابات حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کروانے ہیں اس لیے انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور قیاس آرائیوں میں کسی کا فائدہ نہیں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں