پرویز الہیٰ کے سابق پرنسپل سیکریٹری کی بازیابی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

محمد خان بھٹی کو سندھ میں گرفتار کیا گیا اور انہیں کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، درخواست


میاں عقیل افضل February 14, 2023
فوٹو فائل

سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بازیابی کی درخواست محمد خان بھٹی کے بھتیجے ساجد خان نے دائر کی، جس میں وزارت داخلہ، آئی جیز پولیس، ایف آئی اے، نیب اور اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

ساجد خان بھٹی نے درخواست میں استدعا کی کہ 'محمد خان بھٹی کو سندھ میں گرفتار کیا گیا، فریقین کو محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے، محمد خان بھٹی پر دوران حراست کسی قسم کا تشدد کیا جائے اور نہ نقصان پہنچایا جائے'۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔