27 فروری پاکستانیوں کے پرامن قوم ہونے کا ثبوت ہے آئی ایس پی آر

پاکستانی قوم اور مسلح افواج دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گی، ڈی جی آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 27, 2023
مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیارہے،آئی ایس پی آر:فوٹو:سوشل میڈیا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے'آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ 'کے 4 سال مکمل ہونے پر قوم اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کی جانب سے 'آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ' کے4 برس مکمل ہونے پر جاری بیان میں کہا کہ بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی۔ پاکستان نے جراتمندی سے بھارتی مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔



ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پرامن قوم ہے۔ مسلح افواج ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ دشمن نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی تو پاکستانی قوم اور مسلح افواج اس کا بھرپور جواب دیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔