اسکینر خرابی کے باعث طورخم بارڈر پر امپورٹ کی مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں

تین روز میں ملکی خزانے کو ڈیوٹی کی مد میں 216 ملین روپے کا نقصان پہنچا ہے، حکام


ویب ڈیسک February 27, 2023
فوٹو: فائل

طورخم بارڈر پر اسکینر خرابی کے باعث امپورٹ کی سیکڑوں مال بردار گاڑیاں گزشتہ تین روز سے پھنسی ہوئی ہیں۔

بارڈر کلیرنس حکام کے مطابق افغانستان درآمدات سے ملکی خزانے کو ڈیوٹی کی مد میں یومیہ 54 ملین روپے ملتے ہیں، تین روز میں ملکی خزانے کو ڈیوٹی کی مد میں 216 ملین روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کے ترجمان مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ طورخم امپورٹ اسکینر کا سافٹ ویئر خراب ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔