گیارہ روز میں دوسری بار جو بائیڈن سیڑھیوں سے گرتے گرتےبچے

80 سالہ امریکی صدر ایئرفورس ون کے طیارے کی سیڑھیوں پر دوبارہ قدم بھول کر لڑکھڑاگئے


ویب ڈیسک March 07, 2023
امریکی صدر جوبائیڈن نے ایئرفورس ون کے طیارے پر سوار ہوتے ہوئے سیڑھیوں پر لڑکھڑاگئے اور گرتے گرتےبچے ہیں۔ فوٹو: فوکس نیوز

امریکی صدر جوبائیڈن دوہفتوں سے کم مدت میں دوسری مرتبہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئےگرنےسےبچے ہیں۔ اس بار وہ ایئرفورس ون کے طیارے میں سوار ہورہے تھے کہ سیڑھیاں چڑھتےہوئے غیرمتوازن ہوکر لڑکھڑاگئے۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ 80 سالہ امریکی صدر مرین ون کے ہیلی کاپٹر سےاترتے ہیں کچھ دور چلتے ہیں اور اپنے طیارے میں سوار ہوتے ہیں لیکن نویں سیڑھی پروہ لڑکھڑاتے ہیں اور خود کو سنبھالنے کے لیے نیچےکی جانب جھکتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس سے گیارہ روز قبل بائڈن دوبارہ جہاز کی سیڑھیوں سےالجھے تھے اور اس وقت پولینڈ کے شہر وارسا جارہے تھے۔

اس کے علاوہ وہ مارچ 2021 میں ایئرفورس ون کی سیڑھیوں پر ٹھوکر کھاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں