فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری نے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی


ویب ڈیسک March 10, 2023
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری نے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی

لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ کے بارے میں بیان دینے پر فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

جسٹس شجاعت علی خان نے ایڈووکیٹ شاہد رانا ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی ، عدالت فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں