اداکارہ ثناء فخر نے شوہر سے خلع لے لی

ثناء نے چند ماہ پہلے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر رہی ہیں


ویب ڈیسک June 01, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ثناء فخر نے شوہر فخر علی سے خلع لے لی۔

ثناء نے چند ماہ پہلے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر رہی ہیں جس کے بعد اب اداکارہ نے شوہر سے خلع لے لی ہے۔

کینٹ یونین کونسل لاہور کے ذرائع کے مطابق تین مہینے ثناء فخر اور اس کے سابق شوہر کو متعدد دفعہ آمنے سامنے بیٹھانے اور صلح کروانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم یہ کوشش ناکام رہی۔

Actress Sana Fakhar Divorces Husband After 14 Years of Marriage - Lens

یونین کونسل لاہور نے قانون کے مطابق اداکارہ کی درخواست پر خلع کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اب سے کچھ ماہ قبل شوبز کی مشہور جوڑی ثناء اور فخر نے شادی کے 14 سال بعد راہیں جُدا کرنے کا فیصلہ کیا تھا ان دونوں کے دو بیٹے بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔