تیل کے بعد روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی

پہلے مرحلے میں روس سےخریدے گئے 110,000 ٹن ایل پی جی کا حصہ ہے


ویب ڈیسک June 13, 2023
فائل فوٹو

رعایتی تیل کی پہلی کھیپ موصول ہونے کے بعد روس سے سستی ایل پی جی کی پہلی کھیپ تورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔

بارڈر ذرائع کے مطابق ایل پی جی کارگو ازبکستان کے راستے افغانستان کے ساتھ طورخم کی زمینی سرحد سے پاکستان پہنچا۔

ایل پی جی کی کھیپ ازبکستان سے ٹرکوں کے ذریعے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچی، کارگو 10 ایل پی جی ٹرکوں پر مشتمل ہے اور پہلے مرحلے میں روس سےخریدے گئے 110,000 ٹن ایل پی جی کا حصہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔