خالصتان کے حامی سکھ رہنما کینیڈا کے گرودوارے میں قتل

بھارتی حکومت نے کینیڈین حکام سے ہردیپ سنگھ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا


ویب ڈیسک June 19, 2023
ہردیپ سنگھ نے خالصتان کیلیے ریفرینڈم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا:فوٹو:فائل

کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سکھوں کے آزاد وطن کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نیجار کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک گرودوارے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

ہردیپ سنگھ سکھوں کی علیحدگی پسند تنظیم ' سکھ فور جسٹس' کے سرگرم کارکن تھے اور خالصتان کے قیام کے لیے ریفرینڈم میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بھارتی حکومت نے کینیڈین حکام سے ہردیپ سنگھ کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں