کراچی قربانی کے جانور کو دیکھنے کا شوق لڑکے کی جان لے گیا

اہل محلہ نے بچے کو فوری اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی


ویب ڈیسک June 23, 2023
اہل محلہ نے بچے کو فوری اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی (فوٹو: اسکرین شارٹ)

شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں قربانی کا جانور کو دیکھنے کے شوق نے لڑکے کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے گودھرا چوک کے قریب قربانی کا جانور رسی چھڑا کر بھاگ گیا بھاگتے ہوئے جانور کی رسی 12 سالہ لڑکے کے پاؤں میں پھنس گئی جانور گھسیٹتا ہوا دور تک لے گیا۔

اہل محلہ نے جانور کے پھیچے بھاگتے رہے اور کچھ فاصلے پر جاکر جانور کو پکڑا اور رسی سے لڑکے کو نکال کر فوری طور پر اسپتال پہنچایا تاہم اسپتال میں ڈاکٹرز نے بچے کی موت کی تصدیق کردی، واقعہ جمعرات کی شام کو پیش آیا تھا۔

متوفی کے والد کپڑے کی دکان پرکام کرتے ہیں، متوفی 4 بہن بھائی میں دوسرے نمبر پر تھا۔

اہلخانہ نے متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے بغیر لے گئے اور بعدازاں سپرخاک کردیا گیا۔

[video width="576" height="656" mp4="https://c.express.pk/2023/06/whatsapp-video-2023-06-23-at-4.19.55-pm-1687521063.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں