عامر خان کی ’چیمئنز‘ کیلئے فرحان اختر نے فلم ’جی لے زرا‘ کی شوٹنگ ملتوی کردی

شوٹنگ کیلئے تاریخوں میں مسائل کی وجہ سے فلم ’جی لے زرا‘ کی کاسٹ میں تبدیلی بھی متوقع ہے، ذرائع


ویب ڈیسک June 23, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم 'چیمئنز' کیلئے فرحان اختر نے اپنی فلم 'جی لے زرا' کی شوٹنگ کو ملتوی کردیا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فرحان اختر نے 'چیمپئنز' میں اپنی اداکاری پر ترجیح دینے کیلئے 'جی لے زرا' کی شوٹنگ ری شیڈول کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق شوٹنگ کیلئے تاریخوں میں مسائل کی وجہ سے فلم کی کاسٹ میں تبدیلی بھی متوقع ہے۔

فرحان اختر نے عامر خان کے ساتھ 'چیمئنز' کیلئے طویل گفتگو کی ہے اور انہوں نے فلم کیلئے معاہدے پر دستخط بھی کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ فرحان اور عامر بہترین دوست ہیں اور دونوں پرعزم ہیں کہ فلم 'چیمپئنز' کو رواں برس اکتوبر تک ریلیز کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔