طوفانی بارشوں کے باعث دریائے لہڑی میں سیلابی صورتحال انتظامیہ الرٹ

بختیار آباد کے قریب سیلابی ریلے کے باعث میر سیف اللہ ڈومکی کا ڈیم ٹوٹ گیا


ویب ڈیسک June 28, 2023
فائل فوٹو

طوفانی بارشوں کے باعث ڈیرہ مراد جمالی کے قریب دریائے لہڑی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس پر انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دریائے لہڑی میں گھگھی کے مقام پر 62 ہزار کیوسک سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔

بختیار آباد کے قریب سیلابی ریلے کے باعث میر سیف اللہ ڈومکی کا ڈیم ٹوٹ گیا ہے اور پانی کا بڑا سیلابی ریلہ ربی کینال کی جانب رواں دواں ہے۔

نصیرآباد انتظامیہ کو سیلابی ریلے سے نمٹنے اور آبادی کو محفوظ بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔