پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گرفتاریوں سے بچ جائیں گے منظور وسان

ملک میں آنےوالاوقت پیپلزپارٹی کا ہو گا، وزیر صحت سندھ


June 28, 2023
—(فوٹو فائل)

مشیر زراعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گرفتاریوں سے بچ جائیں گے، ملک میں آنےوالاوقت پیپلزپارٹی کا ہو گا۔

منظوروسان نے کہا کہ ویسے بھی یہ دو تین ماہ ملک میں الیکشن کے ہیں، پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گرفتاریوں سے بچ جائیں گے، پی ٹی آئی مجنوؤں کی پارٹی ہے اور اب سارے مجنوں دوسری پارٹیوں میں جا رہے ہیں۔

مشیر زراعت سندھ کا کہنا تھا یہ سال بہت زیادہ گرم ہو گا، جیلوں میں جانے والے گرمی اور سختی برداشت نہیں کر پائیں گے، ہو سکتا ہے کہ جیلوں کی ذمہ داریاں اب ہمیں دی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔