ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ پاکستان پہلی پوزیشن پر آگیا

ویسٹ انڈیز نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ ڈرا کرکے بھارت کو دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا


ویب ڈیسک July 25, 2023
ویسٹ انڈیز نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ ڈرا کرکے بھارت کو دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا (فوٹو: پی سی بی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ رینکنگ میں قومی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔

سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے پاکستانی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قابض ہے، اسکی 100 فیصد وننگ ریٹ ہیں جبکہ بھارت 66.67 فیصد کے ہمراہ دوسرے، آسٹریلیا 54.17 کیساتھ تیسرے، انگلینڈ 29.17 فیصد کے ہمراہ چوتھے جبکہ 16.67 فیصد کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قابض ہے۔

مزید پڑھیں: ''پاکستان، بھارت کے میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں کیوں نہیں ہیں''

اسی طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی سائیکل میں بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے کوئی میچ نہیں کھیلا جس کے باعث انکا کوئی پوائنٹ نہیں۔

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلی گئی دو میچز کی سیریز میں روہت شرما الیون نے 0-1 سے کامیابی سمیٹی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔