الیکشن میں مداخلت کا کیس ٹرمپ کی گرفتاری اور رہائی

صدر ٹرمپ کی جیل میں قیدیوں والی تصاویر بنائی گئیں


ویب ڈیسک August 25, 2023
ٹرمپ کو 2 لاکھ ڈالر کے مچلکے جمع کروانے پر رہائی ملی:فوٹو:سوشل میڈیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے کیس میں گرفتاری دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں ریاست جارجیا کے انتخابی نتائج کو بدلنے کی کوشش کے کیس میں گرفتاری پیش دی جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

مقدمے میں گرفتاری دینے کے لیے سابق امریکی صدر جمعرات کی شام اٹلانٹا کی فلٹن کاؤنٹی جیل پہنچے۔ فلٹن جیل میں صدر ٹرمپ کی قیدیوں کے لباس میں تصاویر بنائی گئیں ۔ امریکا کی تاریخ میں کسی سابق صدر کی جیل میں تصاویر جن کو 'مگ شاٹ ' کہا جاتا ہے بنوانے کا یہ پہلا موقع ہے۔ پچھلے پانچ مہینوں میں چوتھی بار صدر ٹرمپ کو گرفتارکیا گیا اور ان کے خلاف باضابطہ طور پر کرمنل مقدمہ چلایا گیا۔

ٹرمپ کی جانب سے دو لاکھ ڈالر مچلکے جمع کرانے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔امریکا کی تاریخ میں کسی بھی سابق صدر پر فوجداری جرائم کا الزام نہیں لگا تاہم ٹرمپ چار مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان پر مجموعی طور پر 91 الزامات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں