بھارتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران کا ایشیاکپ میں دورہ پاکستان کا امکان

پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کو میچز دیکھنے کی دعوت دی تھی


ویب ڈیسک August 25, 2023
پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کو میچز دیکھنے کی دعوت دی تھی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ میچز کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ عہدیداران پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا کا ایشیاکپ کے دوران دورہ پاکستان کا امکان ہے، یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) صدر جے شاہ کو ایونٹ کیلئے دعوت نامے بھیجے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ جے شاہ کو پہلا میچ دیکھنے کی پاکستانی دعوت

بورڈ کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کو ایشیاکپ کے میچز پاکستان میں دیکھنے کی دعوت دی گئی تھی جس کو ابتداء میں مسترد کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ذکا اشرف سے ملاقات، جے شاہ نے پاکستان میں ایشیاکپ دیکھنے کی دعوت قبول کرلی

پی سی بی کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل کے بورڈ اراکان سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے، چیف ایگزیکٹو جیوف ایلارڈائس اور جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 پاکستان اور سری لنکا میں 30 اگست سے 17 ستمبر کے درمیان ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔