سکھ رہنما کا قتل امریکا نے بھارت کے ملوث ہونے کی معلومات کینیڈا کودیں رپورٹ

بھارت سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے، امریکی وزیر خارجہ


ویب ڈیسک September 25, 2023
سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں امریکی خفیہ ایجنسی نے اہم کردار ادا کیا:فوٹو:فائل

کینیڈا کے شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق امریکی خفیہ ایجنسی نے کینیڈا کو معلومات فراہم کیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں مقیم سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات میں امریکا کی خفیہ ایجنسی نے اہم کردار ادا کیا اور کینیڈا کو ایسی معلومات فراہم کیں جن سے ثابت ہوا کہ بھارت سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہے۔

مزید پڑھیں: کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیق

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر قتل کے بارے میں متعلقہ معلومات امریکا نے مختلف انٹیلیجنس اسٹریمز کے پیکج کے حصے کےطور پر شیئر کیں۔ امریکا بھارت اور کینیڈا تنازع میں باضابطہ طور پر کینیڈا کی حمایت اور تعاون کا اعلان کر چکا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے اور ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر احتساب کو یقینی بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔