خالی اسٹیڈیمز سہواگ نے ورلڈکپ منتظمین کو مشورہ دے دیا

بھارت میں شروع ہونے والا ورلڈ کپ آغاز سے ہی بے رنگ دکھائی دے رہا ہے


Sports Desk October 07, 2023
بھارت میں شروع ہونے والا ورلڈ کپ آغاز سے ہی بے رنگ دکھائی دے رہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

وریندر سہواگ نے خالی اسٹیڈیمز کو بھرنے کیلیے بچوں کو مفت ٹکٹ دینے کا مشورہ دے دیا۔

سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے ورلڈکپ منتظمین کو مشورہ دیا ہے کہ ابتدائی میچز میں شائقین سے خالی اسٹیڈیم کو بھرنے کیلیے بچوں کو مفت ٹکٹس دینے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کا افتتاحی میچ؛ اسٹیڈیم خالی! کھلاڑی ہی تماشائی بن گئے

بھارت میں شروع ہونے والا ورلڈ کپ آغاز سے ہی بے رنگ دکھائی دے رہا ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ میں احمد آباد کے بڑے اسٹیڈیم کی خالی نشستیں منتظمین کو منہ چڑاتی رہی تھیں۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ورلڈکپ کا افتتاحی میں محض چند سو تماشائی موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں