دورہ آسٹریلیا ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ کب شروع ہوگا

ڈومیسٹک پرفارمرز صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، خرم شہزاد بھی تربیتی کیمپ کا حصہ ہوں گے


Express News November 18, 2023
(فوٹو: فائل)

پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ تربیتی کیمپ 22 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

آسٹریلوی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے کرکٹرز کو زیادہ ٹریننگ کا موقع دیا جائے گا، سفری پلان بھی بدل دیا گیا ہے، اب 29 اور 30 نومبر کی درمیانی شب ٹیم اسلام آباد سے روانہ ہوگی، ڈومیسٹک پرفارمرز صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، خرم شہزاد بھی تربیتی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب نومنتخب ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ ہیڈکوچ اور بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا سے قبل نو منتخب ٹیسٹ کپتان شان مسعود انجری کا شکار

سابق فاسٹ بولر عمر گل بولنگ کوچ جبکہ فیلڈنگ کوچ عبدالمجید برقرار رہیں گے، منیجر نوید اکرم چیمہ کے ساتھ شاہد اسلم اسسٹنٹ کوچ و معاون منیجر کے طور پر ہمراہ ہوں گے، رضا راشد کو میڈیا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا ٹور سے بھی باہر


بھارت میں موجود پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے منظوری ملنے کے بعد اسکواڈ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔