ورلڈکپ میں 125 ملین تماشائیوں کی آمد سے نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

2019 کے ایڈیشنز میں انگلش میدانوں پر یہ تعداد 7 لاکھ 52 ہزار رہی تھی


Sports Desk November 22, 2023
2019 کے ایڈیشنز میں انگلش میدانوں پر یہ تعداد 7 لاکھ 52 ہزار رہی تھی۔ فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں 1.25 ملین تماشائیوں کی آمد سے نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کو ریکارڈ 1.25 ملین شائقین کی توجہ حاصل رہی، شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیمز کا رخ بھی کیا، سوا ملین افراد نے آئی سی سی ایونٹس میں دلچسپی لیکر سابقہ تمام ریکارڈز توڑدیے.

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ خالی اسٹیڈیم میں آنیوالے چند شائقین بھی بدانتظامی سے نالاں

احمد آباد میں فائنل پر ایک لاکھ 32 ہزار شائقین کی آمد ہوئی جبکہ مجموعی طور پر ایونٹ کے 6 میچز سے قبل شائقین کی آمد ایک ملین سے زائد ہوچکی تھی، اس سے قبل 2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقدہ ورلڈ کپ میں ایک ملین سے زائد افراد نے میدانوں کا رخ کیا تھا۔

2019 کے ایڈیشنز میں انگلش میدانوں پر یہ تعداد 7 لاکھ 52 ہزار رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں