دورہ آسٹریلیا کون کون سے کھلاڑی ریکارڈز بناسکتے ہیں

کھلاڑیوں نے ٹور کی تیاریوں کیلئے کیمپ میں رپورٹ کردیا


Sports Reporter November 23, 2023
کھلاڑیوں نے ٹور کی تیاریوں کیلئے کیمپ میں رپورٹ کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

دورہ آسٹریلیا کے دوران کئی پاکستان پلئیرز نے اپنے انفرادی ریکارڈز بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

اپنے کیریئر میں کئی ریکارڈز بنانے والے بابر اعظم کے کندھوں سے کپتانی کا بوجھ اتر چکا، ان کیلیے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز کا ہدف عبور کرنے کا موقع ہوگا، اس کیلیے انہیں مزید 228 رنز درکار ہیں۔

تیز ترین ہزار رنز بنانے والے ایشیائی بیٹر کا ریکارڈ سعود شکیل کی دسترس میں ہے، ونود کامبلی نے 14 اننگز میں یی سنگ میل عبور کیا تھا، سعود شکیل نے 13 اننگز میں 875 رنز بنائے ہیں، اسی طرح نعمان علی کو وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے کیلیے 3 شکار درکار ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو کبھی ناکامیوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا، بورڈ کی وضاحت

دوسری جانب قومی کرکٹرز نے تربیتی کیمپ کیلیے رپورٹ کردی، امام الحق اور فہیم اشرف شادی کی وجہ سے رخصت پر ہیں، حسن علی اور وسیم جونیئر جمعہ کے روز جوائن کریں گے۔

مزید پڑھیں:حارث رؤف کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، بورڈ کا دو ٹوک اعلان

دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم نے 14 دسمبر سے 7 جنوری تک 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے،اس دوران فتح کا مشکل مشن مکمل کرتے ہوئے ورلڈکپ میں ناکامیوں کے داغ مٹانے کی کوشش ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں