پی ایس ایل9 گلیڈی ایٹرز نے معین خان کو ہیڈکوچ کے عہدے سے ہٹادیا

فرنچائز نے سابق کرکٹر کو ٹیم ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سونپ دیں


ویب ڈیسک December 06, 2023
فرنچائز نے سابق کرکٹر کو ٹیم ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سونپ دیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم ڈائریکٹر مقرر کردیا۔

فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معین خان ابتدائی ایڈیشن سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ منسلک ہیں، 8 سال تک ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد اب انہیں نئے عہدے پر فائز کررہے ہیں۔

معین خان کی کوچنگ میں گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ دو مرتبہ رنر اَپ ٹیم رہی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آگئی

گزشتہ کچھ سیزنز سے فرنچائز کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، اس لیے اب گلیڈی ایٹرز کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ نسیم شاہ کو کتنے کروڑ روپے ملیں گے؟

دوسری جانب فرنچائز کے اونر ندیم عمر نے معین خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ٹیم نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں