شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر بن گئے

13 ہزار رنز والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے، وہ بنگلہ دیش پریمیئر کھیل رہے ہیں جہاں انہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا


ویب ڈیسک January 20, 2024
(فوٹو : فائل)

قومی کرکٹر شعیب ملک نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کرکٹر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ ثناء جاوید سے نکاح کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد شعیب ملک نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

شعیب ملک اس وقت بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں پریمئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے رنز اسکور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی کا اعزاز پالیا۔

اس کے ساتھ ہی شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں