- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
- سانق اہلیہ سے زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست، سیکریٹری داخلہ پنجاب کو نوٹس جاری
- ہم امریکی قرارداد کے جواب میں قرارداد لائیں گے، وزیر خارجہ
- صدر عارف علوی کا ماضی کا ریکارڈ دیکھیں تو انتخابات نہ کراتے، چیف جسٹس
- فلڈ کمیشن کی ساری رپورٹس کاپی ، پیسٹ ہیں،چئیرمین سینیٹ آبی وسائل قائمہ کمیٹی
- آزادی مارچ کیسز؛ عمران خان، شاہ محمود کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- کے پی حکومت کا 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ
- بھارتی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کا الزام؛ کپتان روہت شرما کا ردعمل سامنے آگیا
- اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 344 کلو گرام منشیات برآمد ، 3 ملزمان گرفتار
- چینی وزیر داخلہ سے محسن نقوی کی ملاقات، سیکیورٹی امور پر گفتگو
- لاپتہ شہری کا اغوا کا مقدمہ 15سال بعد سابق کمانڈنٹ محسود اسکاؤٹس کیخلاف درج
- بھارتی ٹیم کو سہولیات دینے پر مائیکل وان بھی آئی سی سی سے ناراض
- سندھ اسمبلی اجلاس؛ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کیخلاف ایف آئی آر کا مطالبہ
- مطالبات کی منظوری تک پنجاب کے بھٹہ مالکان کا 15جولائی سے بھٹے بند کرنیکا اعلان
- ڈی آئی خان میں 12سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل
- پاکستانی کرکٹرز اور بیگمات کا ’’دم چھلا‘‘
- غیر ملکیوں کو پاسپورٹ دینے پر سپرنٹنڈنٹ پاسپورٹ آفس، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار
- کراچی میں پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 8 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ محمد نبی نے "ناپسندیدہ ریکارڈ" اپنے نام کرلیا
- عدت میں نکاح کیس؛ سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
فرانسیسی خاتونِ اوّل پر تبدیلیٔ جنس کا الزام؛ خاتون صحافی اور یوٹیوبر پر مقدمہ
![خاتون اوّل ایک مرد تھیں جن کا نام جین مشیل تھا، خاتون صحافی](https://c.express.pk/2024/06/2654451-francefirstladysuecase-1718890951-569-640x480.jpg)
خاتون اوّل ایک مرد تھیں جن کا نام جین مشیل تھا، خاتون صحافی
پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی 71 سالہ اہلیہ پر جنس کی تبدیلی کا الزام لگانے والی خاتون یوٹیوبرز کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کا آغاز ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دسمبر 2021 میں فرانسیسی خاتون اوّل بریجیٹ میکرون پر جنس کی تبدیلی کا الزام یوٹیوبر امنڈائن رائے کے پروگرام ’ریاستی جھوٹ اور دھوکہ دہی‘ میں خاتون صحافی نتاشا رے نے لگایا تھا۔
یوٹیوب چینل پر نتاشا رے نے یہ بھی کہا تھا کہ بریجیٹ میکرون دراصل ایک مرد تھیں جن کا نام جین مشیل تھا اور بعد میں جنس تبدیل کروا خاتون بنیں اور وہ اپنے بچوں کے ساتھ بدسلوکی میں بھی ملوث ہیں۔
فرانسیسی خاتون اوّل نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے دونوں خواتین کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا تھا اور اب اس مقدمے کی باقاعدہ سماعت کا آغاز ہوگیا۔
آج ہونے والی سماعت میں امنڈائن رائے عدالت میں پیش ہوئیں اور مذکورہ انٹرویو کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیئے جبکہ صحافی نتاشا رے نے بیماری کے باعث عدالتی کارروائی میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔
یاد رہے کہ اس کیس کا فیصلہ 12 ستمبر کو ہونا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔