کراچی میں اگلے تین روز بھی موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 20 جون 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے کے سبب جمعرات کوبھی شہرمیں دن گرم رہا، اور پارہ 36.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔ 

جمعرات کو شہرمیں موسم گرم ومرطوب رہا،جس کے دوران ہواؤں کی رفتارکم ہونے کے سبب نمی کاتناسب 65 فیصد تک بڑھ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے تین روزتک شہرمیں موسم بدستورگرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے اور ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع جمعرات کوشدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، سب سے زیادہ پارہ جیکب آباد میں 45 ڈگری جبکہ لاڑکانہ، موہنجودڑو اورروہڑی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق صوبے کے مختلف مقامات پرموسم گرم وشدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ جمعے  کو لاڑکانہ، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، قمبرشہدادکوٹ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔