- بی آر ٹی کرپشن اسکینڈل؛ نیب نے ملزم مسعود کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کی درخواست دیدی
- روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
- ناقص کارکردگی کے باوجود کرکٹرز کی جیبیں مزید بھر گئیں
- وفاقی حکومت کا خواتین کا استحصال روکنے کیلیے قانون سازی کا فیصلہ
- بولیویا میں فوجی بغاوت کو عوام نے ناکام بنادیا؛ آرمی چیف گرفتار
- اینڈرائیڈ صارفین خطرناک حملے سے ہوجائیں ہوشیار!
- دورانِ حمل بچوں میں کینسر کا سبب بننے والے مرکبات کی منتقلی کا انکشاف
- عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستانی مارکیٹ میں اضافہ
- کراچی ایک بار پھر رہنے کے لائق دنیا کے بدترین شہروں میں شامل
- دارالسلام سوسائٹی میں مسلح ملزمان نے لگژری گاڑی چھین لی
- وزیراعظم کی آذربائیجان کے ساتھ تجارتی شراکت داری مضبوط کرنے کی ہدایت
- سپریم کورٹ نے جسٹس شجاعت کے 91 فیصد فیصلوں کو درست قرار دیدیا
- لاہور ہائیکورٹ کا ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال فوری ختم کرنے کا حکم
- کراچی؛ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2افراد جاں بحق
- عدت کیس درخواستیں مسترد، پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ جانے کا اعلان
- بلوچستان میں کانگو وائرس کا شکار ایک اور مریضہ دم توڑ گئی
- ریاست مخالف سرگرمی: شاندانہ گلزار کو دیا گیا نوٹس غیرقانونی قرار
- پٹرول مہنگا ہونے کا امکان، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پمپس کو سپلائی روک دی
- سرحد پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور بنگلادیشی جاں بحق
- امریکا: شدید گرمی کے باعث سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا مجسمہ پگھل گیا
ایشین روڈ سائیکلنگ چمپئین شپ میں ڈبل گولڈ میڈل جیتنے والے علی الیاس وطن واپس پہنچ گئے
![(فوٹو: انٹرنیٹ)](https://c.express.pk/2024/06/2654622-aliilyas-1718933798-869-640x480.jpg)
(فوٹو: انٹرنیٹ)
کراچی: قازقستان میں ہونے والی ایشین روڈ سائیکلنگ چمپئین شپ میں ڈبل گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے علی الیاس واپس وطن پہنچ گئے۔
ائیرپورٹ پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے عہدیداروں نے ڈبل گولڈ میڈلسٹ علی الیاس کا پرُتپاک استقبال کیا۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈبل گولڈ میڈلسٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرنے والے ایتھلیٹ علی الیاس نے کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس کامیابی پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔
ایتھلیٹ نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 27 ممالک نے حصہ لیا، کامیابی کے پیچھے 8 سال کی محنت ہے، ماسٹر سائیکلنگ میں پاکستان کو یہ موقع ملا مقابلہ بہت سخت تھا لیکن یہ کامیابی پاکستان کے حصے میں آئی۔
علی الیاس کے مطابق ہمارے ملک میں صرف کرکٹ ہی نہیں، دیگر کھیل بھی ہیں پاکستان کے پاس بہترین سائیکلسٹ موجود ہیں یہ ایک مہنگا کھیل ہے اس کیلئے حکومت کی توجہ اور مدد درکار ہے۔
ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے ایس ایس جی سی نے بہت مدد کی ہے پاکستان سائیکلنگ میں بہت آگے جا سکتا ہے نجی ادارے بھی پاکستانی ایتھلیٹس کی مدد کریں تاکہ ان کو بہتر مواقع مل سکیں۔
فنڈز نہ ہونے کے سبب مشکلات ہوتی ہیں مواقع میسر آئیں تو پاکستان عالمی سطح پر کارنامے انجام دے سکتا ہے۔
مجھ سے زیادہ محنت کرنے والے پاکستان کے ہر شہر میں موجود ہیں اعلیٰ حکام کے ساتھ مل کر ایک پلان تشکیل دینے کا خواہشمند ہوں۔
علی الیاس نے چمپئین شپ میں پہلا گولڈ میڈل انفرادی ٹائم ٹرائل ایونٹ میں حاصل کیا اسکریچ ریس بھی جیت کر پاکستان کو دوسرا گولڈ میڈل دلوایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔