کھلاڑی شکست پر شائقین سے  معافی بھی مانگیں،احمد شہزاد

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 21 جون 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  کراچی:  کرکٹر احمد  شہزاد کو موجودہ کھلاڑیوں کی جانب سے حارث رؤف کو شائق سے الجھنے پر سپورٹ کرنا ایک آنکھ نہ بھایا۔

حال ہی میں فلوریڈا میں ایک شائق نے اس وقت فاسٹ بولر حارث رئوف سے بدتمیزی کی جب وہ اہلیہ کے ساتھ ہوٹل  جارہے تھے، ورلڈکپ کے دوران ٹیم کو شدید تنقید  کا نشانہ بنانے والے احمد شہزاد نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ جو کچھ حارث کے ساتھ ہوا میں بھی اس کی مذمت کرتا ہوں مگر جو کھلاڑی بولر  کے ساتھ اس واقعے پر حمایت کا اظہار کررہے ہیں، ان کیلیے زیادہ بہتر ہوتا کہ وہ میگا ایونٹ میں اپنی ناقص کارکردگی پر شائقین سے معافی مانگتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔