وہاب اور عامرایک ہی چینل پر ٹیم پر تنقید کرتے تھے، سہواگ

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 21 جون 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 ممبئی:  بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ کو پاکستان کرکٹ میں دوہرا معیار دکھائی دینے لگا۔

ایک پروگرام کے دوران انھوں نے کہا کہ وہاب ریاض اور محمد عامر ایک ہی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر اپنی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا کرتے تھے، کھلاڑیوں پر تبصرے کرتے تھے اور اب ان میں سے ایک سلیکٹر  بن گیا اور دوسرا قومی ٹیم کی الیون میں شامل ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔