سلمان خان کو ویڈیو پیغام میں دھمکی دینے والا شخص گرفتار

گرفتار ملزم نے اپنا تعلق لارنس بشنوئی گروپ سے بتاتے ہوئے اداکار کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی


ویب ڈیسک June 21, 2024
فوٹو : فائل

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو ویڈیو پیغام کے ذریعے قتل کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص نے اپنا تعلق لارنس بشنوئی گروپ سے بتاتے ہوئے اداکار کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ویڈیو منظر عام پر آتے ہیں پولیس نے تفتیش شروع کردی اور بنواری لال نامی شخص کو راجھستان سے گرفتار کیا۔

پولیس اس بات کی تفتیش بھی کررہی ہے کہ ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ کیا ہے اور اس نے ویڈیو کیوں بنائی تھی۔

واضح رہے کہ 14 اپریل 2024 کو سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی گئی اور پولیس نے فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں