الیکشن ٹریبونل نے حمزہ شہباز کے حلقے کے فارم 45 طلب کرلیے

سنی اتحاد کونسل کی عالیہ حمزہ نے حمزہ شہباز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا


ویب ڈیسک June 21, 2024
فوٹو: فائل

الیکشن ٹریبونل نے حمزہ شہباز کے حلقے کے بھی فارم 45 طلب کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس انوار حسین نے سنی اتحاد کونسل کی عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی، الیکشن ٹریبونل نے حمزہ شہباز کے حلقے کے فارم 45 طلب کرلیے۔

الیکشن ٹریبونل نے اوریجنل فارم 45،فارم 46 اور فارم 47 اور بیان حلفی بھی مانگ لیے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن، عبدالعلیم خان سمیت دیگر امیدواروں کو آئندہ سماعت پر اوریجنل فارم 45 اور بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ عالیہ حمزہ نے حمزہ شہباز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔