کراچی مددگار 15 کی بروقت کارروائی 3 ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار

شہری نے مددگار 15 پولیس کو گلشن معمار میں مسلح ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع دی تھی، ترجمان کراچی پولیس


ویب ڈیسک June 21, 2024
پولیس نے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا—فوٹو: کراچی پولیس

مدد گار 15 پولیس نے گلشن معمار میں شہری کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔

کراچی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی آئی جی مددگار 15 عمران یعقوب نے پولیس اہلکاروں کے فوری رسپانس اور بہادری پر انھیں شاباش دی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ شبیر نامی شہری نے مددگار 15 پر نوٹ کرایا تھا کہ گلشن معمار صافی گارڈن یوپی روڈ پر مشکوک افراد کی اطلاع ہے اور فوری طور پر پولیس کی مدد درکار ہے، جس پر مدد گار 15 گلشن معمار یونٹ سے ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوع پر شہری کے پاس پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شہری نے پولیس پارٹی کو مسلح ڈاکوؤں کی نشان دہی کی جس پر مددگار 15 کے جوانوں نے انتہائی مہارت سے تینوں ڈکیتوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں اور دیگر چھینا ہوا سامان برآمد کر کے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔