سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی رسمِ حنا کی تصاویر وائرل

شتروگھن سنہا کا گھر بھی بیٹی کی شادی کی تقریبات کے لیے قمقموں سے جگمگا اُٹھا


ویب ڈیسک June 22, 2024
سوناکشی اور ظہیر کے دوست نے مہندی کی تقریب کی تصویر شیئر کی : فوٹو : انسٹاگرام

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے ہونے والے شوہر و اداکار ظہیر اقبال کی مہندی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں اس جوڑے کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس جوڑے کے دوست جعفر علی منشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سوناکشی اور ظہیر کی رسمِ حنا کی تصویر شیئر کی۔

مزید پڑھیں: سوناکشی کی مسلمان سے شادی پر شترو گھن سنہا کا دلچسپ جواب

تصویر میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو اپنے دوستوں کے ہمراہ کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مہندی کی تقریب کے لیے سوناکشی سنہا نے گولڈن اور براؤن سے ملتے جلتے رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے ہونے والے شوہر آف وائٹ رنگ کے کُرتا پاجامے میں نظر آئے۔







View this post on Instagram


A post shared by HT City (@htcity)






اس کے علاوہ سوناکشی کے والد شتروگھن سنہا کے گھر کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جوکہ بیٹی کی شادی کی تقریبات کے لیے لائٹس سے سجا ہوا ہے۔

s1

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ظہیر اقبال اور سوناکشی سنہا کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ لیک ہوا تھا جس میں یہ جوڑا اپنے خاندان والوں اور دوستوں کو شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے رہا تھا۔

دعوت نامے کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب 23 جون کو ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں