لاپتہ شخص کیس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم

ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی کی رپورٹس کے مطابق مغوی ایف آئی اے یا سی ٹی ڈی کی حراست میں نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ


ویب ڈیسک June 22, 2024
ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی کی رپورٹس کے مطابق مغوی ایف آئی اے یا سی ٹی ڈی کی حراست میں نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آزاد کشمیر کے مغوی شہری خواجہ خورشید کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

ہائیکورٹ نے آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو اپنے دستخطوں سے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے اسلام آباد، راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے سیکٹر کمانڈرز اپنی رپورٹس جمع کرائیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی کی جانب سے تحریری رپورٹ جمع کرائی گئی، جن کے مطابق مغوی ایف آئی اے یا سی ٹی ڈی کی حراست میں نہیں۔

وزارتِ دفاع کے لاء افسر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید وقت مانگا۔ وزارتِ دفاع کے نمائندہ نے کہا کہ انہیں نوٹس گزشتہ روز موصول ہوا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 24 جون کو ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔