قومی اسمبلی میں کپتان بابر اعظم کیلئے دلچسپ مشورہ

سنی اتحاد کے رکن جمشید دستی نے بیان پر شورمچایا تو عبدالقادر پٹیل نے چپ کروا دیا


ویب ڈیسک June 22, 2024
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ان دنوں امریکا میں ہیں:فوٹو:فائل

رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آسان مشورہ ہے کہ وہ کہہ دیں کہ ان کے خلاف سازش کی گئی ہے۔بابر اعظم ایک خط لہرا دیں اور پھر کہہ دیں کہ خط گم ہوگیا ہے۔ ان کی جان چھوٹ جائے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ان دنوں امریکا میں ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہ میری بات کو سنجیدہ نہ لیا جائے جو کہا ہے وہ مذاق میں کہا ہے۔ سنی اتحاد کے رکن جمشید دستی نے بیان پر شور کیا تو عبدالقادر پٹیل نے جواب دیا کہ آپ چپ کر جائیں ۔ آپ جگہ جگہ سے ہو کر آئے ہیں۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ پیپلز پارٹی کے ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کردیا جس کے بعد ان کے ارکان کی تعداد ایوان میں بڑھ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں