دیر کھیتوں کے قریب سے 5 کلو وزنی بم برآمد بی ڈی یو نے ناکارہ بنادیا

بی ڈی یو کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی متعلقہ جگہ پہنچ کر بم ناکارہ بنایا


ویب ڈیسک June 22, 2024
بی ڈی یو نے بم ناکارہ بنادیا—فوٹو: بی ڈی یو

خیبرپختونخو میں دیر کے علاقے میدان میں کھیتوں سے 5 کلو وزنی بم برآمد ہوا، جس سے بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی یو) نے ناکارہ بنا دیا۔

بی ڈی یو نے بتایا کہ 5 کلو وزنی بم کھیتوں کے قریب رکھا گیا تھا تاہم بروقت ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

مزید بتایا کہ بم اطلاع ملتے ہی بی ڈی یو کی ٹیم متعلہ جگہ پہنچی اور بم ناکارہ بنایا، جس سے کوئی نقصان بھی ہوسکتا تھا تاہم بروقت کارروائی سے علاقہ محفوظ رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔